سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر تقریباً 5 گھنٹے تک طیارے کے اندر قید رہے۔ ایسے میں مسافروں کا غصہ بڑھتا رہا اور مشتعل افراد طیارے کے عملے سے دروازہ کھولنے کی درخواست کرتے رہے۔

مشتعل افراد طیارے کو گھونسے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں فلائٹ سے اتار دیا جائے۔ مسافروں نے شکایت کی کہ وہ طیارے میں بغیر ائیر کنڈیشنگ کے بیٹھے رہے اور انہیں کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے ایک بار بھی کاک پٹ سے باہر آ کر مسافروں سے بات نہیں کی تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے جس سے مسافر مزید برہم ہوئے۔ ایک مسافر نے کہا کہ ’ہم آپ پر اعتماد نہیں کرتے‘ جبکہ کئی مسافروں کا کہنا تھا کہ ’براہ کرم طیارے کا دروازہ کھول دیں‘۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ بھارتی ایئرلائنز اس طرح کی مشکلات کا شکار کیوں ہیں؟ اور فضائی امور کے وزیر کون ہیں؟

Why are indian airlines in such a mess?
Who is the aviation minister? pic.

twitter.com/MGMzFzkMzS

— Lavanya Ballal Jain (@LavanyaBallal) January 26, 2025

ایک ایکس صارف نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرتے وقت ہندوستانی ائیر لائنز کے ساتھ پرواز کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہ آپ کے بین الاقوامی سفر کے تجربے کو برباد کر سکتے ہیں۔

Avoid flying with Indian carriers when traveling abroad—they can ruin your international travel experience https://t.co/Unbw7KTpqE

— Chandrasekhar raju (@619chandru) January 26, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ اب عوام اچھے نقل و حمل کے لیے نہیں بلکہ اس بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں کہ کون سی پارٹی مذہبی ہے۔ سول ایوی ایشن کے وزیر کو تو شاید کمل میلہ ہی چلے گئے ہوں۔

Public now don’t vote for good transport, they vote on basis of which party is religious. The Civil Aviation minister must have gone to Kumbh Mela.

— Nishanth M (@NishanthNature) January 26, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ائیر انڈیا بھارتی صارفین فلائٹ تاخیر کا شکار

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ائیر انڈیا بھارتی صارفین فلائٹ تاخیر کا شکار کا شکار

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی ایئر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں

بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے بعد پاکستان کی ائیر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق  ملائیشیا جانے کے لیے پاکستان کی ائیر لائن بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔

پی آئی اے کی پروازوں کی جانب سے چینی فضائی حدود کا استعمال جاری ہے،  پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 895 چینی فضائی حدود میں موجودہے۔ 

بوئنگ 777 طیارہ 120 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ 

گزشتہ روز بھی پی آئی اے کا ملائشیا جانے والا طیارہ چینی فضائی حدود استعمال کرکے کوالالمپور پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ کا خوف، بھارتی رافیل طیارے بوکھلا کر واپس فرار
  • سیکورٹی وجوہات‘پی آئی اے کی گلگت اور سکردو کے لیے کے پروازیں منسوخ
  • پاکستان ایئرفورس کا خوف؛ بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار
  • پاک بھارت کشیدگی، ملک کے تمام ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی
  • جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قا بل ِ اعتماد شواہد موجود ہیں. پاکستان
  • پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گی
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی ایئر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں
  • طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
  • امریکا: چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 3 مسافر ہلاک
  • طیارے میں فنی خرابی، کراچی گوادر کی پروازوں میں تاخیر