سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 767 ڈالرز فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے قواد و ضوابط اور وکلا ء کے فلاح و بہبود کے لیے جنرل باڈی اجلاس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر ضیا الدین شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں آخوند ہال میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار حیدر آباد کے صدر ضیاالدین شیخ ایڈووکیٹ نے ممبران کو مجوزہ قواعد و ضوابط کے چیدہ چیدہ نکات پڑھ کر سنائے اور اپنے خطاب میں کہا کہ کئی اہم ایشوز پر فیصلہ سازی کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے، آئندہ سے ہر سال ڈسٹرکٹ بار کا نومبر میں اکائونٹ کلوز کر کے دسمبر میں ہر صورت لازمی الیکشن کا انعقاد کرایا جائے گا جبکہ وہ وکیل جو پریکٹس میں ہے اور انتقال کرگیا تو بار کی طرف سے 50 ہزار روپے فوری متاثرہ وکیل کے لواحقین کو دیے جائیں گے، اسی طرح جو وکیل اپنے بچوں کی شادی اور تعلیم کے لیے پریشان ہوں گے، ان کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری شاکر نواز شر نے اجلاس میں موجود شرکا ء سے مجوزہ قانون کی حمایت میں رائے طلب کی۔