پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
شہباز شریف نے کہا کہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، پر امید ہوں آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پالیسی ریٹ میں کمی نے کہا
پڑھیں:
پاکستان ریلویز کی زمین کاروباری سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جائے: شہباز شریف
شہباز شریف — فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے۔
پاکستان ریلویز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان ریلویز میں مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔
اشیائے خوردونوش لے کر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہاشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم کے لیے روانہ ہوگیا۔
انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں پیشہ ورانہ اور باصلاحیت افرادی قوت استعمال کی جائے اور ریلویز میں مال برادری کے ساتھ سفر کی خدمات کو بھی منافع بخش بنایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دنوں تک پٹریاں زیر آب رہیں۔