’اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی؟‘، صحافی کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود یوں تو ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور اکثر صحافیوں کے سوالات کا خنداپیشانی سے جواب دیتے ہیں تاہم ایک صحافی کے سوال نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد کپتان شان مسعود کا اہم بیان سامنے آگیا
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شان مسعود سے سوال کیا کہ اویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کا فیصلہ کرے گا؟ سوال کے جواب میں شان مسعود نے پہلے تو کہا کہ اگلا سوال پھر صحافی کی مداخلت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’آپ کے اعتماد کی ریسپیکٹ کرتا ہوں لیکن آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلہ ساز پاکستان کرکٹ بورڈ ہے، بورڈ نے جب بھی جو بھی فیصلہ کیا ہم نے قبول کیا۔‘
"Your question had too much disrespect.
Shan Masood's response to journalists pic.twitter.com/OC88BUAM7z
— junaiz (@dhillow_) January 27, 2025
شان مسعود نے کہا کہ ہم اس ملک کے کھلاڑی ہیں، اس طریقے سے کسی کو بے عزت کرنا کوئی قبول نہیں کرے گا، آپ کے سوال میں بہت زیادہ بے عزتی تھی، آپ کسی کو نیچا دِکھانا چاہتے ہیں، دِکھا دیں، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، ہم چار میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ہم ایک میچ ہارے ہیں، وہ بھی ہم اگر غلطیاں نہیں کرتے تو ہمارے حق میں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کے ساتھ اب یہ کمپنی نہیں چل سکتی!
انہوں نے کہا کہ اگر ہم کوشش کررہے ہیں، اس میں کچھ چیزیں کمپرومائز بھی کرنے کو تیار ہیں تو اس کو سراہنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ چیز کا رخ کدھر ہے، گوگل میں بھی کھول سکتا ہوں، گوگل آپ بھی کھول سکتے ہیں، اگر آپ کسی چیز کو جسٹس کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی پوری ریسرچ کریں، اس کے بعد آپ جو تنقید کرنا چاہتے ہیں ضرور کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پی سی بی ٹیسٹ ٹیم شان مسعود شکست کپتان کرکٹ ویسٹ انڈیزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پی سی بی ٹیسٹ ٹیم کپتان کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سوال
پڑھیں:
جویریہ سعود اور مایا خان کے غیر مناسب رویے پر نادیہ خان کی تنقید
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے جویریہ سعود اور مایا خان کو سنجیدہ سوال پر غیر مناسب رویے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نادیہ خان ان دنوں نجی نیوز چینل پر ایک ٹاک شو کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، فنکاروں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کرتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک مشہور نیوٹریشنسٹ اور ہربلسٹ حنا انیس کو مدعو کیا، جن کا ایک کلپ حالیہ دنوں میں وائرل ہوا۔
یہ کلپ جویریہ سعود کے لائیو رمضان ٹرانسمیشن سے تھا، جہاں ایک ناظر نے فون پر سوال کیا کہ میرے اور میری بیوی کے لیے کوئی ہربل ٹپس بتائیں تاکہ ہمیں اولاد کی خوشخبری مل سکے۔
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? | content creator (@irfanistan)
اس سنجیدہ سوال پر جویریہ سعود اور مایا خان ہنسنے لگیں، جسے سوشل میڈیا پر غیر مناسب اور بے حس رویہ قرار دیا گیا۔
نادیہ خان نے اس وائرل واقعے پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جویریہ سعود اور مایا خان اس سوال پر ہنسی کیوں؟ سوال بالکل سنجیدہ نوعیت کا تھا، کالر نے بانجھ پن سے متعلق پریشانی کا اظہار کیا تھا اور اُس کا انداز بھی بالکل مہذب تھا، مایا خان کا اس موقع پر قہقہے لگانا بالکل غیر ضروری اور بےحسی پر مبنی تھا۔
شو میں موجود حنا انیس نے بھی نادیہ خان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہربلسٹ ہوں اور مجھے ایسے سوالات روزانہ موصول ہوتے ہیں، بانجھ پن ایک حساس مسئلہ ہے اور اس پر لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں، یہ ہرگز ہنسنے والی بات نہیں ہے۔
ویڈیو کلپ اور نادیہ خان کا مؤقف وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریف شروع کر دی، بیشتر صارفین نے نادیہ خان کی صاف گوئی کو سراہا اور جویریہ سعود اور مایا خان پر تنقید کی۔
Post Views: 1