مریم اورنگزیب--- فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفا ہے ہی نہیں، وہ دوستوں اور کارکنوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر بانی پی ٹی آئی نے اپنی روایت دہرائی جبکہ علی امین کو بشریٰ بی بی کی شکایت پر صوبائی صدارت سے ہٹایا گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم ماحول دوست بھی ہے: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کوئی پُرانا دوست، عہدے دار، ساتھی اور کارکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں کھڑا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عقل رکھنے والے ان کی فطرت کو سمجھیں، ملک کے خلاف سازش کاحصہ نہ بنیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب بانی پی ٹی نے کہا

پڑھیں:

ماحول دوست توانائی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان شدید متاثر ہوا، ماحول دوست توانائی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ دنیا میں کاربن کا اخراج بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہمارے پاس یہ اعداد و شمار اور معلومات دستیاب نہیں ہے کہ پاکستان پر اس کا کس تیزی سے پاکستان پر اثر ہورہا ہے لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں ہے اور اس حوالے سے کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہ جب ہم اس تناظر کو سمجھتے ہیں تو ہمیں اس بات میں توازن پیدا کرنا ہوگا کہ بزنسز کو پائیدار مستقبل پر سرمایہ کاری کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان میں ہر کاروبار کو بجلی کی ضرورت ہے مگر یہاں بزنسز کو انتہائی مشکل ٹیکس نظام، بجلی کی کمی اور ناہموار ریگولیٹری ماحول کا سامنا ہے جوکہ طویل منصوبہ بندی اور قابل استعمال توانائی پر کی جانے والی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پاکستانی بزنسز اور عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کوئی آپ کو اس صورتحال سے نکالنے نہیں آئے گا، پاکستان میں بڑی کمپنیاں قابل تجدید توانائی پر منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں مگر وہ اب بھی کاربن کے بڑے اخراج کا سبب ہیں تاہم وہ ماحول دوست اقدامات کے ذریعے نقصانات کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے اور سمجھناہوگاکہ ماحولیاتی نقصانات سے بچانے کیلئے کوئی نہیں آئے گا، صنعتوں کے قیام کے دوران ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے اقدامات کرناہوں گے، ماحول دوست کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماحول دوست توانائی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، سینیٹر شیری رحمن
  • ماحول دوست توانائی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، سینیٹر شیری رحمٰن
  • وفادار گنڈا پوربشریٰ بی بی کی شکایتوں پر برطرف ہوئے‘ مریم اورنگزیب
  • بشری بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا گیا: مریم اورنگزیب
  • وفا داری کام نہ آئی بشریٰ بی بی کی شکایتوں پرعلی امین کو ہٹا دیا گیا، مریم اورنگزیب
  • عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری نہیں ،مریم اورنگزیب
  • امریکی صدر کا اہم اعلان
  • سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات،مختلف امور پرتبادلہ خیال
  • مریم نواز کی کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات، پنجاب میں یوریا کھاد کی فروخت 50 فیصد بڑھ گئی