میں 60 سال کا ہونے والا ہوں مگر 30 سال کا لگتا ہوں، شاہ رخ خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں ابھی 60 سال کا ہونے والا ہوں مگر اب بھی 30 سال کا لگتا ہوں۔
معروف اداکار دبئی میں اپنے مداحوں میں گھل مل گئے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی، فلم انڈسٹری کے ساتھیوں اور آنے والی فلم کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیے:’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان
اس ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنی چند فلموں کے مشہور ڈائیلاگ بھی دہرائے، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ انہوں نے کچھ مداحوں کو اسٹیج پر آنے کی دعوت کی اور اپنی فلموں کے گانوں پر ڈانس بھی کیا۔
SRK singing ‘Chaleya’ like he’s got a PhD in charm and dance moves!❤️✴️@iamsrk @GlobalVillageAE #GlobalVillage #ShahRukhKhan #SRK #KingKhan #Dubai #DubaiGlobalVillage #SRKinDubai #King pic.
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) January 26, 2025
شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شوٹنگ دبئی اور ممبئی میں ہورہی ہے مگر میرے ڈائریکٹر سدھارتھ انند نے کہا ہے کہ میں اس کے بارے میں تفصیل نہ دوں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں اُن کی بیٹی سہانہ خان اور معروف اداکار ابھیشک بچن بھی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
film king بالی ووڈ شاہ رخ خان فلم کنگ کنگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ شاہ رخ خان فلم کنگ کے بارے میں شاہ رخ خان سال کا
پڑھیں:
تھرپارکر: غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
تھرپارکر سے غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گیا۔
ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جارہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق 17 سالہ نوجوان کو 24 اگست کو باڑ میر بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تھانے سیرڑوا میں 8 ماہ قید رہا۔
ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق وطن واپسی پر نوجوان کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔