جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام نے مولانا قاضی ظہور احمد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابل قدر تھیں۔ پارٹی نے ان کی جدوجہد کو سراہا اور ان کے قتل کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مولانا قاضی ظہور احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور لاقانونیت کا راج ہے، جو کہ ملک کے امن و امان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کے شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر قتل کی وجہ کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قاضی ظہور احمد

پڑھیں:

مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

مرحوم پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پروفیسر خورشید احمد مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی تھے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما اور مولانا مودودی کے قریب رفیق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پروفیسر خورشید احمد مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی تھے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے۔ 93 برس کی عمر میں برطانیہ  کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کو شاہ فیصل ایوارڈ، نشان امتیاز اور کئی دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مرحوم عالمی معاشی دانشور، کئی کتابوں کے مصنف اور متعدد عالمی اداروں کے ڈائریکٹر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جے یو آئی کے تحت غزہ ملین مارچ
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، مولانا فضل الرحمان
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، فضل الرحمان
  • خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے،فضل الرحمان
  • امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
  • ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • پاکستانی شہریوں کا قتل؛ ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں بزدلانہ مسلح واقعے کی مذمت
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان