برازیلیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )برازیل نے امریکا سے بے دخل کیے گئے درجنوں شہریوں کو ہتھکڑیوں میں جہاز میں سوار کرنے اور بدسلوکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے. غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پرواز میں مسافروں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے پر واشنگٹن سے وضاحت طلب کی جائے گی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت میں آنے کے بعد غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا تھا اور اسی سلسلے میں برازیل کے شمالی شہر ماناس میں بھی ایک پرواز پہنچی تھی.

(جاری ہے)

برازیلین وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ برازیلی مسافروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں تاہم برازیلی حکام نے امریکی عہدیداروں کو فوری طور پر ہتھکڑیاں ہٹانے کا حکم دیا بیان میں کہا گیا کہ وزیرانصاف ریکارڈو لیوانڈوسکی نے صدر لوئز ایناشیو لولا ڈی سلوا کو آگاہ کیا کہ برازیل کے شہریوں کے ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے.

وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ پرواز امریکا سے ماناس پہنچی تھی تاہم برازیل کی جانب سے امریکی حکومت کو مسافروں کے ساتھ اس بدسلوکی کے حوالے سے وضاحت دینے کو کہا جائے گا برازیل کی حکومت نے بتایا کہ امریکا سے بے دخل کیے گئے 88 برازیلی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں جن میں 31 سالہ کمپیوٹر ٹیکنیشن ایڈگار ڈی سلوا مورا بھی اس پرواز میں موجود تھے جنہیں امریکا میں 7 ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا.

انہوں نے بتایا کہ دوران پرواز ہمیں پانی تک نہیں دیا گیا انہوں نے ہمارے ہاتھ اور پاں باندھ دیے تھے یہاں تک کہ ہمیں واش روم جانے کی اجازت بھی نہیں دی ایڈگار ڈی سلوا مورا نے کہا کہ اتنی گرمی تھی اور وہاں اے سی کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے کئی لوگ بے ہوش ہوگئے تھے. لوئس انٹونیو روڈریگز 21 سالہ فری لانسر ہیں جنہوں نے دوران پرواز مسافروں کے ساتھ کیے گئے برے سلوک سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ 4 گھنٹے کی پرواز کے دوران ایئرکنڈیشن نہیں تھا کیونکہ جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں اور غیرملکیوں کے ساتھ جرائم پیشہ لوگوں کی طرح پیش آتے ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسافروں کے امریکا سے کیے گئے کے ساتھ

پڑھیں:

ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ دنوں امریکا نے اضافی محصولات کے اطلاق کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔

ابتدائی طور پر امریکا نے پاکستان پر بھی 29 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں کے اعلان کے بعد یہ معاملہ 90 روز کے لیے رُک گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں امریکا کو کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی ہمارے لیے اہم ہیں‘۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے آل ویمن اسپیس فلائٹ کے ساتھ خلا کا سفر کرلیا
  • امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے آل ویمن اسپیس فلائٹ کے ساتھ خلا کا سفر کرلیا
  • کراچی میں ’غزہ ملین مارچ:‘ جماعت اسلامی کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
  •  جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا
  • امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت
  • امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی