“ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب کا کوالالمپورمیں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز

کوالالمپور: “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔

اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔
چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقریباً 500 شاندار پرفارمنسز کا انعقاد کرے گا تاکہ دنیا بھر کے لوگ چینی روایتی ثقافت کی انوکھی کشش کا مشاہدہ کرسکیں اور نئے چینی سال کی خوشیوں کو بانٹ سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا

امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چین نے امریکہ سے تمام درآمدات پر اضافی 125 فیصد  ٹیرف عائد کر دیا ہے تاکہ امریکہ کی طرف سے چین پر عائد کردہ نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف” کا جواب دیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی، اشیاء کی تجارت پر ڈبلیو ٹی او کونسل کے پہلے سالانہ اجلاس میں، چین نے یہ واضح کیا کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق’’باہمی مساوات  ‘‘کا مطلب یہ ہے کہ تجارتی فریق ایک دوسرے کو ترجیحی سلوک اور سہولت فراہم کرتے ہیں، اور بالآخر حقوق اور ذمہ داریوں کا مجموعی توازن حاصل کرتے ہیں. تاہم، امریکہ کی نام نہاد “باہمی  مساوات ” درحقیقت تنگ نظری، یکطرفہ پسندی، خود غرضی اور معاشی جبر کا عمل ہے۔

 ڈبلیو ٹی او کا “باہمی  مساوات ” کا اصول ہر رکن کی اقتصادی ترقی کی سطح میں اختلافات کو مدنظر رکھتے ہوئے حقوق اور ذمہ داریوں کا مجموعی توازن پیدا کرتا ہے۔ امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کے ارکان کے درمیان ترجیحی سلوک کو ” مساوی تعداد ” میں غلط انداز میں پیش کیا  اور ” مساوی  محصولات” عائد کیے ہیں، جو بالکل اس تصور کا ایک غیر مساوی اور غیر معقول اظہار ہے اور  اس سے ترقی پذیر ممالک کو ان کے ترقی کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔ جہاں تک امریکی فریق کے اس دعوے کا تعلق ہے کہ محصولات ’’غیر مساوی‘ہیں اور اس کی وجہ سے اسے تجارت میں ’’نقصان ‘‘اٹھانا پڑ رہا ہے، تو یہ اور بھی زیادہ مضحکہ خیز  بات ہے۔

درحقیقت امریکہ موجودہ بین الاقوامی تجارتی نظام میں سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے۔ امریکہ نے خدمات کی تجارت میں طویل مدتی سرپلس برقرار رکھا ہے ، جس میں 2024 میں تقریباً 300 بلین ڈالر کا سرپلس رہا  ۔ خدمات کی برآمدات نے 4.1 ملین امریکی ملازمتیں پیدا کیں۔امریکہ نام نہاد “باہمی  مساوات ” کے جھنڈے تلے  زیرو سم گیم میں مصروف ہے، جو بنیادی طور پر “امریکہ فرسٹ” اور “امریکہ اسپیشل” کا تعاقب ہے۔ تاہم، ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے، اور دنیا کے خلاف کیے جانے والے طرز عمل سے امریکہ خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
  • امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا
  • “آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا” کیا ملتان سلطانز جیت کی طرف جائیگی؟
  • دھونی آئی پی ایل تاریخ کے “بوڑھے ترین کپتان” بن گئے
  • سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر “سنگین الزامات” لگادیے
  • امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد