صدر ایف پی سی سی آئی نے صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی نے صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
کیپٹو پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے ، برآمدات میں کمی کا باعث بنے گا ،عاطف اکرام شیخ
بلند توانائی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ، حکومت فیصلے پر نظر ثانی،برآمد کندگان کو سہولیات فراہم کرے،بیان
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹو پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ برآمدات میں کمی کا باعث بنے گا ، کپیٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ناانصافی ہے،گیس قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں بڑا اضافہ ہو گا۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بلند ترین توانائی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی دھچکا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات کے باعث دباو کا شکار ہے، گیس قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کو شدید متاثر کریگا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ گیس پہلے ہی بہت مہنگی ،صنعتی شعبے میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیںہے ، بزنس کمیونٹی کبھی بھی ایسے یک طرفہ اور جبری فیصلے کی حمایت نہیں کریگی،وفاقی حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اوربرآمد کندگان کو سہولیات فراہم کرے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی آئی
پڑھیں:
پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری
لاہور(نیوزڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری اسکولز کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔حکام نے تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی اور ہوا دار کلاس رومز میں کلاسز کے انعقاد کا حکم دیدیا۔
تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ سٹاف کی گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کی ہنگامی ٹریننگ کی جائے۔مراسلے کے مطابق ہوادار کلاس رومز میں کلاسز کا انعقاد کیا جائے، طلبا کو8 سے10گلاس پانی پینے کی آگاہی دی جائے، ہوا کو ٹھنڈا کرنے والی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال کیاجائے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق طلبا کوشدید گرمی کےاوقات میں باہرجانے سے روکا جائے، طلبا واساتذہ کوہیٹ اسٹروک کی علامات، احتیاطی تدابیر کا بتایا جائے، تمام اسکولز میں ابتدائی طبی امدادکی کٹ یقینی بنائی جائے۔
اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی