اشیائے خوردونوش لے کر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
اشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم کے لیے روانہ ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کا کہنا ہے کہ ٹل سے کرم کے لیے 60 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قافلے میں آٹا، گھی، چینی، ادویات اور روز مرہ کی اشیاء شامل ہیں جبکہ قافلے کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ ٹل کینٹ سے روانہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہو چکے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع
اسلام آباد:آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کیساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع ہے جس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اگلے وفاقی بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو ٹیکس مراعات نہیں دی جائیں گی.
موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کی مراعات2035 تک ختم کردی جائینگی، کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پٹرول و ڈیزل پر فی لٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز اور اسے اگلے مالی سال کے فنانس ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا.
مزید پڑھیں: سودی نظام، آئی ایم ایف معاہدوں کیخلاف درخواست؛ حلف لینے والا ہر افسر رشوت لیتا ہے، پشاور ہائیکورٹ
آئی ایم ایف کیساتھ کاربن لیوی کی حد اور نفاذ کے طریقہ کار پر مشاورت ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے.
اس حوالے سے ای وی گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، پانچ سالہ نئی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کی تیاری ہو رہی ہے جس کے تحت ملک بھر میں ای وی چارجنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے.
ریٹیلرز، ہول سیلرز اوردیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ پنشن لینے والوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔