واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نہ ماننے پر کولمبیا پر نئی معاشی اور سفری پابندیاں عائد کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا کو امریکا میں آنے والی تمام اشیا پر 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، جسے پھر ایک ہفتے میں 50 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر سفری اور ویزہ پابندیاں عائد کرے گی۔ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ کولمبین صدر پیٹرو کے اس اقدام نے امریکا کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اس سے قبل گستاو پیٹرو کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکے گا جب تک تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔اپنے بیان میں پیٹرو نے کہا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن مجرم نہیں ہیں، ان سے انسانیت والا ساتھ سلوک کیا جانا چاہیے جس کا ایک انسان حقدار ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایسے افراد جو قانونی دستاویزات نہیں رکھتے، وہ سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی قسم کے مالی یا سماجی فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، کئی غیرقانونی ورکرز جعلی سوشل سکیورٹی نمبر استعمال کرکے روزگار حاصل کرلیتے ہیں، جس سے نظام کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کی شناخت اور ان کی بے دخلی کے لیے عوام کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں ان کی رہائش، ملازمت اور تعلیمی اداروں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، جس پر شہری آزادی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا: زرد بخار پھیلنے پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل
  • امریکا کی ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی اقتصادی پابندیاں
  • ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنا ختم کرنے کا حکم
  • تارکین وطن کے حوالے سے ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردئیے
  • ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم
  • ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبات نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کےلئے سوا دو ارب ڈالر کی امداد روک دی
  • ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار
  • ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد
  • ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد