اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے خلاف اپیلیں دائر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی) بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ اپیلیں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئیں۔اپیل میں نیب پر بدنیتی کے تحت اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
اپیل کنندگان نے مؤقف اپنایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ساتھ معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی عمل کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، اور این سی اے حکام کو شاملِ تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔اپیل میں استغاثہ کو مکمل شواہد فراہم کرنے میں ناکام قرار دیتے ہوئے احتساب عدالت کے 17 جنوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بریت کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا
معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو قتل کر دیاگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی شامل ہے۔
جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
مزید :