190ملین پاؤنڈ ریفرنس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائرکر دیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائرکر دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ اپیلیں دائرکر دی گئیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف نے اپیل دائر کی،اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔
پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عوام پاکستان پارٹی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اور بشری
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب
بشریٰ بی بی---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔