پی ٹی آئی کا 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔
7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہراب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صوابی میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی کا فیصلہ حتمی، حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھرمذاکرا ت کا دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسرٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کاحتمی فیصلہ ہے ۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت نے تاخیر کی،کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ،اگر اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے ،عمران خان سے ہم بات کرلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 7دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے ، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے ، اس کے بعد ہم دیکھیں گے ، حکومت کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے ۔