محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کے رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
محسن نقوی نے الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی سے آگاہ کیا۔
اُنہوں نے پاکستان میں زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی مدد پر الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے: وزیر داخلہ محسن نقویوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔
وزیرِداخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے مسئلہ فلسطین پر اصولی مؤقف کو سراہا۔
اُنہوں نے کہا کہ الیگزینڈر گرین کا فلسطین کے لیے توانا آواز بلند کرنا قابل ستائش ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین پر اصولی مؤقف کو بہت پزیرائی ملی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی آ رہی ہے، آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے کہا کہ میں جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا، اس سے پہلے بھی زلزلے اور سیلاب میں عوام سے یک جہتی اور مدد کے لیے 4 بار پاکستان گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کانگریس مین الیگزینڈر گرین امریکی کانگریس محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔
امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔