اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی، پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا، پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی۔

چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات اٹھا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں کہا کہ اس ملک میں کسی کو ہتھکڑیاں لگانے کیلئے ضروری نہیں کہ کسی قانون کی ضرورت ہو۔

(جاری ہے)

مجھے خود کرایہ داری کے قانون کے تحت پکڑا گیا تھا۔

دوران اجلاس کامران مرتضٰی کی جانب سے پیکا بل کی مخالفت کی گئی، تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ یہ قانون لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو اسی صورت میں منظور کیا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے ساتھ صحافیوں کی ملاقات میں کچھ ترامیم پر اتفاق ہوا ہے۔

کیا وزارت داخلہ قومی اسمبلی سے منظور بل میں نئی ترامیم چاہتی ہے؟۔اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینیٹ کمیٹی میں بل پر اعتراضات کیے گئے، جن میں کہا گیا کہ ہمیں وقت ہی نہیں دیا گیا کہ ہم اس بل پر تجاویز لاسکیں، صحافتی تنظیموں نے کہا کہ اس بل میں بہت سی خامیاں ہیں، اس بل کے نتیجے میں بہتری کے بجائے خرابی ہو گی، بل میں فیک نیوز کی تشریح بہت مبہم ہے۔

صحافتی تنظیموں نے مو¿قف اختیار کیا کہ ہم خود فیک نیوز کے متاثرین ہیں، فیک نیوز کیلئے قانون کے حامی ہیں لیکن موجودہ صورت میں بل ہمیں قبول نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی نے منظور کر لیا گیا تھا۔بل کی منظوری کیخلاف صحافیوں کا احتجاج ،پریس گیلری سے واک آوٹ کر گئے تھے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا تھاجس میں پاکستان الیکٹرانک کرائم ترمیمی بل پیکا بل 2025ء منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔

بل وفاقی وزیر رانا تنویر پیکا نے پیش کیا گیا تھا جسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں لایا گیاتھا۔حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی تھی۔ اپوزیشن اراکین بل پیش کئے جانے سے قبل ہی قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کر گئے تھے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اس موقع پرکہا تھاکہ صحافی پریس گیلری سے واک آوٹ کر گئے ہیں۔ ایوان سے اراکین کو بھجوا کر معلوم کیا جائے کہ صحافیوں نے کیوں واک آوٹ کیا تھا۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا جسے ارکان کی اکثریت سے ووٹ ملنے کے بعد ایوان سے منظور کرلیا گیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ صحافتی تنظیموں قومی اسمبلی کی جانب سے کی منظوری پیکا ایکٹ نے کہا کہ داخلہ نے گیا تھا کی گئی

پڑھیں:

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پا گیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے قرض کی اگلی قسط ملے گی۔

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی 1.3 ارب ڈالر کا معائدہ ہوگیا، کلائمیٹ فنانسنگ کا نیا معاہدہ 28 ماہ پر محیط ہے، پاکستان کو مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے خاتون کے نام سے منسوب اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری دیدی
  • خیبرپختونخوا میں میگا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا،سپیکر اسمبلی
  • خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی
  • خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی
  • وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین کی بھرتیاں، سینٹرل کاٹن کمیٹی بے نقاب
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی
  • وی وی آئی پیز کیلیے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی
  • سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ