تحریک انصاف کا 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف صوابی میں
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔