70  گاڑیوں پر مشتمل سامان کا بڑا قافلہ پارا چنار روانہ کردیا گیا، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

رپورٹ کے مطابق پارا چنار کو اشیا خوردنوش کی فراہمی کے لیے 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تیار ہے،کانوائے میں 20 آئل ٹینکر، گھی، آٹا، سبزی فروٹ وغیرہ شامل ہیں، ٹرکوں کا قافلہ ٹل سے پاراچنار کے لیے روانہ ہوگا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کے سلسلے کو آج پھر سے شروع کیا جانے کا امکان ہے ، بگن بازار کی ٹوٹی ہوئی اور نقصان شدہ عمارتوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ،  کرم متاثرین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے قافلے میں پیٹرول کی مصنوعات بھی شامل ہیں ، آج کے قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ  لوئر کرم کے مشران کوہاٹ میں 25 جنوری کو ہونے والے حکومتی جرگے میں شرکت کر چکے ہیں جبکہ  اپر کرم  اور پارا چنار کے مشران نے جرگے میں شمولیت سے انکار کیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ اپر کرم  اور پارا چنار کے مشران کے ساتھ حکومتی جرگہ جلد متوقع ہے ، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں،  کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرکاری ذرائع پارا چنار کے لیے

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ دورہ مکمل، نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ
  • کراچی سے ٹرینیں تاخیر کا شکار
  • اسرائیلی محاصرے سے ضروری طبی سامان کی قلت، غزہ کے اسپتال موت کے مرکز بن گئے
  • اسرائیلی محاصرے سے ضروری طبی سامان کی قلت، غزہ کے اسپتال موت کے مرکز بن گئے 
  • شہباز شریف بیلاروس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال