UrduPoint:
2025-04-17@06:05:56 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 20 ہزار 200 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 3ہزار 800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 37 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 700 کیوسک، چشمہ آمد 41 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 34 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 35 ہزار 800کیوسک اور اخراج 35 ہزار 800 کیوسک،گدو آمد 25 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 700 کیوسک، سکھر آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار 600 کیوسک، کوٹری آمد 4 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک،تریموں آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400کیوسک، پنجند آمد 6 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1474.

35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.023 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1137.50 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.252ملین ایکڑ فٹ جبکہچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.10 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.045 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج ہزار کیوسک کے مقام پر میں پانی پانی کی

پڑھیں:

ایک اور میثاق جمہوریت تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی‘رانا ثنا اللہ

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی والے جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اس سے ان کو کوئی منزل نہیں ملے گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، یہ مسائل ایسے حل نہیں ہوں گے ، جب سیاسی قیادت سر جوڑے گی تب ہی حل ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوںمیں جو گفتگو ہوئی سب کو معلوم ہے کہ وہاں سے کون چھوڑ کر بھاگا تھا،یہ لوگوں کے گھروں تک جا کر ذاتی طور پر زچ کرتے ہیں، عون عباس کو جس طرح گرفتار کیا گیا میں نے اس کی مذمت کی تھی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا، سیاسی جماعتوں میں تقاریر اور خطابات میں بڑی بڑی باتیں ہوجاتی ہیں، میرا یقین ہے جب تک سیاسی جماعتیں بیٹھ کر بات نہیں کریں گی اور ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تو موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ مضامین

  • طوفانی بارش، شانگلہ  میں دفعہ 144 نافذ  
  • حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا
  • ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، وزیر آبپاشی جام خان شورو
  • پاکستانی دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ صورتحال
  • ایک اور میثاق جمہوریت تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی‘رانا ثنا اللہ
  • پنجاب میں شدید گرمی کا الرٹ جاری
  • کراچی: کورنگی کریک میں لگی آگ اچانک 18 روز بعد بجھ گئی۔
  • کراچی؛ کورنگی کریک میں 18 روز قبل بھڑکنے والی آگ اچانک بجھ گئی
  • کراچی: کورنگی کریک میں لگی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
  • واپڈا کی آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج بارے رپورٹ جاری