بلال خان پاشا ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)وزارت تجارت نے بلال خان پاشا کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز مقرر کردیا ۔وزارت تجارت کی جانب سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
(جاری ہے)
کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20کے افسر بلال خان پاشا اس سے قبل وزارت تجارت اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے معاہدے
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات میں معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچے جہاں میزبان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
استقبالیے کے بعد تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے حکام نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔ پاکستان اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان کے ٹی ڈی اے پی (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی) اور بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت کے درمیان بھی معاہدا ہوا، بیلاروس کے محکمہ پوسٹ اور پاکستان پوسٹ کے درمیان بھی معاہدہ ہوا جس کا مقصد پوسٹل آئٹمز کے درمیان سہولیات پیدا کرنا ہے۔
دریں اثنا مختلف شعبہ جات میں بھی دونوں ممالک کے درمیان ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔