پلیز مجھے امیر بنادو! حرا مانی کی رجب بٹ سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے صف اول میں شمار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ سے انوکھی درخواست کردی جس کے بعد رجب بٹ نے بھی اداکارہ کیلئے بڑا اعلان کردیا۔یوں تو ڈراما سیریل ’دو بول’ میں ناظرین حرا مانی کی معصومیت پر دل ہار بیٹھے اور پھر ایک یا دو نہیں بلکہ میرے پاس تم ہو اوریقین کا سفرسمیت کئی دیگر پراجیکٹس میں بھی انکی فنی صلاحیتوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔تاہم چند عرصے بعد ہی مداحوں کو حرا مانی کا نیا چہرہ دیکھنے کو ملا جو گلوکاری کی صورت میں تھا کیونکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی شوق ہے اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں۔
البتہ عوام کی جانب سے ان کی گلوکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود حرا مانی کنسرٹس میں مشہور گانے گاتی نظر آتی ہیں۔اداکارہ کا شہرت حاصل کا جنون جب یہاں بھی کم نہ ہوسکا تو انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا اور وقفے وقفے سے اپنی ایسی تہلکہ خیز تصاویر جاری کیں جس نے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنوایا بلکہ انکا نام بے جا توجہ سمیٹنے والی فنکاروں میں بھی لیا جانے لگا۔
حرا مانی کی رجب بٹ سے اہم درخواست:
حال ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی گفتگو شامل ہے۔مذکورہ کلپ میں حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جہاں رجب بٹ معمول کے مطابق اپنی ولاگنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اسی دوران ان دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے اور حرا مانی رجب بٹ کی تعریف میں انہیں ایک بڑی شخصیت قرار دیتی ہیں۔لگے ہاتھوں اداکارہ نے یوٹیوبر سے کہہ ڈالا کہ آب اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز میری رہنمائی کریں کہ میں بھی اپ اپنا یوٹیوب چینل بنالوں۔ پلیز مجھے امیر کردو۔
حرا مانی کی فرمائش پر رجب بٹ کا بڑا اعلان:
ابھی اداکارہ نے یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہی تھی کہ رجب بٹ نے اہم اعلان کرڈالا، رجب بٹ نے لائیو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کردوں گا۔’رجب بٹ کے اس اعلان کے بعد حرا مانی خوشی سے سرشار نظر آئیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کمنٹ سیکشن میں متضاد تبصروں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
آئی سی سی نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حرا مانی کی
پڑھیں:
’ دوستی نہ کرنے پر دھمکیاں دیتا ہے اور۔۔‘‘ لڑکی نےن لیگی ایم پی اے کے بھتیجے پر سنگین الزام لگا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔
سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
مزید :