سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے متازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔
سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہونے والے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا جس پر کمیٹی ارکان نے بحث کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین فیصل سلیم نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کیمیٹیوں کو بل کی منظوری کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی اور سوال کیا کہ یہ قانون اتنی جلدی میں کیوں منظور کیا جارہا ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل میں بہت سے خامیاں ہیں، اس میں فیک نیوز کی تشریح بھی شامل نہیں، اتنے کم وقت میں قانون پڑحا ہی نہیں جاسکتا، مشاورت کیا ہوگی۔
اس موقع پر حکومتی ارکان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل منظور کیا جاچکا ہے، حکومت فیک نیوز کا خاتمہ کرنے کے لیے یہ بل منظور کررہی ہے۔ بعدازاں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرتے ہوئے اسے ایوان میں پیش کرنے کے لیے بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافت سے منسلک کوئی بھی شخص پیکا ایکٹ ترمیمی بل سے متاثر نہیں ہوگا، وزیراطلاعات
واضح رہے کہ جمعرات کو قومی اسمبلی نے متنازعہ پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا، جس کے خلاف ایوان میں موجود صحافیوں نے احتجاج اور واک آؤٹ کیا تھا۔
صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھی پیکا ایکٹ میں ترامیم کا بل مسترد کرچکی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم پر صحافتی تنظیموں سے مشاورت نہیں کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سینیٹر کامران مرتضیٰ صحافتی تنظیمیں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ منظور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سینیٹر کامران مرتضی صحافتی تنظیمیں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی کی قائمہ کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کر لیا۔ سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، وقفہ سوالات کی کارروائی کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور بل پیش کئے جائیں گے۔ صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ہو گی۔