گوجرانولہ میں دنیا کے سب سے پستہ قد شیف کے کھانوں کی دھوم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
گوجرانولہ جو کہ اپنے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے، مگر گوجرانولہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جس کی مقبولیت کی وجہ وہاں کے پستہ قامت شیف ہیں۔
عزیر کا دعویٰ ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے سب سے پستہ قد شیف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی کھانے بنا نے کا شوق تھا اور میں اپنی والدہ سے بھی کھانے بنانا سیکھتا تھا۔
عزیر کے مطابق گوجرانولہ میں لوگ دور دراز سے میرے ہاتھ کا کھا نا کھانے آتے ہیں۔ یوں تو انہیں چائنیز، دیسی اور بہت طرح کے کھانے بنانے آتے ہیں مگر لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ باربی کیو پسند کیا جا رہا ہے ۔
لوگ یہاں مزیدار کھانے کھاتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں، جس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں 35فیصد اضافہ
کھٹمنڈو(اسپورٹس ڈیسک )دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیمائوں کے لیے فیس میں 35فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیمائوں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔ دنیا کی 10بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی مائونٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔