شبِ معراج آج عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور : آج 27 رجب کی رات شبِ معراج ہے، جو مسلمانوں کے لیے ایک نہایت بابرکت رات ہے۔ اس رات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کی بارگاہ میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور آپؐ نے براق پر سوار ہو کر مسجد اقصیٰ کا سفر کیا، جہاں آپ نے تمام انبیاء کی امامت فرمائی۔
آپؐ کو آسمانوں تک لے جایا گیا جہاں اللہ تعالیٰ سے ملاقات ہوئی اور اس رات ہی نماز فرض ہوئی۔ اس موقع پر مساجد کو سجایا جائے گا، محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا اور علمائے کرام واقعہ معراج کی فضیلت پر بات کریں گے۔ مسلمان اس رات کو عبادات، درود و سلام اور نفل نمازوں کے ذریعے اللہ کی رضا اور گناہوں کی معافی کی کوشش کریں گے۔
شبِ معراج کا یہ موقع ہمارے ایمان کو تازہ کرنے اور اللہ کی رحمتوں کے حصول کا ہے، اور اس رات کی عبادات دلوں میں سکون اور روحانیت کا باعث بنتی ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: اس رات
پڑھیں:
کراچی، گورنر ہاؤس میں شب معراج کے موقع پر تقریب کا انعقاد
ملک بھر کی طرح کراچی میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، گورنر ہاؤس میں شب معراج کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آج کی محفل میں تمام شعبوں سے شخصیات موجود ہیں، تمام فرقہ تمام مسالک کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے پسند نہیں ہم آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے گورنر ہاؤس اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔