سینیٹ کمیٹی داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سینیٹ کمیٹی داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا جب کہ صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔
تفصیلات مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکاایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا۔
پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں کہا کہ اس ملک میں کسی کو ہتھکڑیاں لگانے کے لیے ضروری نہیں کہ کسی قانون کی ضرورت ہو۔مجھے خود کرایہ داری کے قانون کے تحت پکڑا گیا تھا۔
دوران اجلاس کامران مرتضی کی جانب سے پیکا بل کی مخالفت کی گئی، تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ یہ قانون لوگوں کے تحفظ کے لیے ہے ۔ قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو اسی صورت میں منظور کیا جائے گا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے ساتھ صحافیوں کی ملاقات میں کچھ ترامیم پر اتفاق ہوا ہے۔ کیا وزارت داخلہ قومی اسمبلی سے منظور بل میں نئی ترامیم چاہتی ہے؟۔
اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینیٹ کمیٹی میں بل پر اعتراضات کیے گئے، جن میں کہا گیا کہ ہمیں وقت ہی نہیں دیا گیا کہ ہم اس بل پر تجاویز لاسکیں۔ صحافتی تنظیموں نے کہا کہ اس بل میں بہت سی خامیاں ہیں۔ اس بل کے نتیجے میں بہتری کے بجائے خرابی ہوگی۔ بل میں فیک نیوز کی تشریح بہت مبہم ہے۔
صحافتی تنظیموں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم خود فیک نیوز کے متاثرین ہیں، فیک نیوز کے لیے قانون کے حامی ہیں لیکن موجودہ صورت میں بل ہمیں قبول نہیں ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے پیکا قانون کو منظور کر لیا
پیپلزپارٹی نے بھی بل کی حمایت کر دی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی بل کی حمایت کر دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: داخلہ نے پیکا
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفترخارجہ کام کر رہا ہے، ان کی میتیں لانے پرکام ہورہا ہے، دفترخارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ واقعہ کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے، ایران سے اعلیٰ سطح رابطوں کا امکان ہے، کمیٹی نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔