Express News:
2025-04-16@18:43:46 GMT

بھارتی فوج کے کپواڑہ میں قتل عام کو 31 سال مکمل

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

بھارتی فوج کے کپواڑہ میں قتل عام کو 31 سال مکمل ہوگئے جب کہ 27 جنوری 1994ء کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 23 سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں قتل عام 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے روز ہڑتال کرنے پر لوگوں کو سزا دینے کے لئے کیا تھا۔

ہیومن رائٹس رپورٹ کے مطابق کپواڑہ قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں خونریزی کے دیگر واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی،  حقائق کو مسخ کرنے کیلئے اس وقت ضلع ترقیاتی کمشنر کو فوج نے اپنے ہیڈکوارٹر میں بلا کر اس پر دبائو ڈالا، 2018ء میں بھارتی فوج کے عدم تعاون کے باعث اس معاملے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  قتل عام کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا قیام عمل میں لایا گیا مگر اس کی رپورٹ آج تک پیش نہیں کی گئی، مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے،  کپواڑہ قتل عام کے متاثر گزشتہ 31 سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں  اور  اس اندوہناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ ہیں،

کپواڑہ قتل عام اوار ایسے دیگر سنگین واقعات بھارتی حکومت کے سیکولر ازم نعروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج قتل عام

پڑھیں:

کوئٹہ: غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس برآمد

—فائل فوٹو

کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے قریب غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کارروائی کر کے 60 کلو چرس بر آمد کر لی۔

کراچی، سیب کی پیٹیوں سے145 کلو چرس بر آمد

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے ایک...

ترجمان اینٹی نارکاٹکس فورس کے مطابق کارروائی میں 20 کلو ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی میڈیا کا فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ
  • فلسطین کےساتھ کشمیر میں بھی نسل کشی ہو رہی ہے، شیری رحمان
  • سول سوسائٹی گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ
  • عالمی برادری فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے، زاہد ہاشمی
  • مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • کوئٹہ: غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس برآمد
  • مقبوضہ کشمیر میں 1.14 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کریں، محمود ساغر
  • فلسطین ہو یا مقبوضہ کشمیر، بارود سے آواز نہیں دبائی جا سکتی، اعظم نذیر تارڑ