دبئی(نیوز ڈیسک)ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب ،انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب ،انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد ہوئے تھے۔آئی سی سی کے مطابق مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر سری لنکا کے کمیندو مینڈس قرار پائے۔کمیندو مینڈس نے 2024 میں تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر 32 میچز میں 1451 رنز اسکور کیے۔26 سالہ کمیندو مینڈس نے 2024 میں صرف 9 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 1049 رنز بنائے۔ان کا سب سے بہترین اسکور 182 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

دو تین ماہ میں عوام کو ایسا تحفہ دیں گے لوگ خوش ہو جائیں گے: گورنر سندھ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مینز ایمرجنگ کرکٹر ا ف دی ایئر

پڑھیں:

صائم ایوب نظر انداز! آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر انداز کرتے ہوئے سری لنکا کے کاندو میںڈس کو ٹیسٹ فارمیٹ میں 2024 کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعلامیے کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور متعدد میچز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔

26 سالہ نوجوان بلے باز نے کئی اہم اننگز کھیل کر ایک سال میں 1 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا اور وہ چھ بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by ICC (@icc)

 

مڈل آرڈر بلے باز اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پانچ سنچریاں اور تین نصف سنچریاں نیوزی لینڈ، بنگلادیش اور انگلینڈ سمیت دیگر میچز میں بنائیں۔

اسی کے ساتھ مینڈس مینز ٹیسٹ میں 1000 رنز بنانے والے مشترکہ تیسرے تیز ترین کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے صرف 13 اننگز میں سنگ میل تک پہنچنے کے سر ڈان بریڈمین کے ریکارڈ کی برابری کی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے سال کے بہترین بلے باز کیلیے چار ناموں کا اعلان کیا جن میں پاکستان کے صائم ایوب، ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف اور انگلینڈ کے گس انٹینکشن بھی شامل تھے۔

صائم ایوب کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹ تسلیم نہ کرنے پر شائقین کرکٹ نے آئی سی سی سے احتجاج کیا اور اس فیصلے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان کردیا
  • سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر بن گئے
  • سری لنکا کے کمیندو مینڈس ICC مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر بن گئے
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان
  • صائم ایوب نظر انداز! آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا
  • آئی سی سی کا مینز ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، ایک پاکستانی کرکٹر بھی شامل
  • مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائر کا اعلانایک بھی پاکستانی شامل نہیں
  • آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل
  • آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بناسکا