معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ روزینہ سے دوسری شادی کی داستان سنا دی۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے یہ سوال پوچھا کہ کیا مشہور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی آپ کی اپنی زندگی پر مبنی ہے کیونکہ آپ کی حقیقی زندگی میں ایسا ہوا تھا کہ آپ مری میں ایک ڈرامہ بنا رہے تھے پھر اسی ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار کی بیوی سے آپ نے دوسری شادی کر لی تھی۔

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں یہ محض لوگوں کی قیاس آرائیاں ہیں، فیصل قریشی میرے بہت اچھے دوست ہیں اور بہت ہی زبردست اداکار ہیں۔

ڈرامہ نگار نے بتایا کہ فیصل قریشی جب میرے پاس صرف 5 سین کا آڈیشن دینے آئے تھے تو انہوں نے مجھے اپنی اداکارانہ صلاحیت سے حیران کر دیا تھا اس لیے میں نے ان کی سلیکشن کے لیے لڑائی بھی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے دوسری شادی ایک الگ کہانی ہے، وہ میں اس پوڈکاسٹ میں نہیں سنا سکتا لیکن میری وجہ سے کوئی طلاق نہیں ہوئی بلکہ جب یہ طلاق ہو رہی تھی تو میری فیصل قریشی سے لڑائی ہوئی اور میں نے اُنہیں سمجھایا کہ وہ اپنا گھر خراب نہ کریں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میرے بہت سمجھانے پر فیصل قریشی نے مجھ سے کہا کہ آپ کے زور دینے سے زیادہ سے زیادہ یہ طلاق 6 مہینے رُک جائے گی لیکن پھر بھی ہو جائے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں کونسا کوئی بہت امیر آدمی تھا کہ میرے وجہ سے کوئی عورت اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے گی۔

ڈرامہ نگار نے کلمہ پڑھتے ہوئے کہا کہ میری وجہ سے کوئی طلاق نہیں ہوئی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری تو شادی سے پہلے دوسری اہلیہ سے کوئی خاص ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی، صرف دو بار مختصر سی ملاقات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے 2 شادیاں کی ہیں، پہلی شادی 1985ء میں اپنی کزن روبی ناز سے کی تھی اور پھر 2000ء میں اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ روزینہ سے انہوں نے دوسری شادی کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ خلیل الرحم ن قمر نے ا نہوں نے سے کوئی کہا کہ

پڑھیں:

آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پرکوئی مشاورت نہیں کی، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، سب کو مل کر فیک نیوز کاسدباب بھی کرنا چاہیے تھا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں،حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فیک نیوز بلکل نہیں ہونی چاہیے، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے ، ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد 2 روز قبل سینیٹ میں پیکا ترمیمی بل پیش کیا گیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔

ایوان زیریں میں ترمیمی بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا تھا، جبکہ صحافیوں اور اپوزیشن نے پیکا ترمیمی بل کے خلاف ایوان زیریں سے واک آؤٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں صحافیوں کی مختلف تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں پیکا ترمیمی بل کی مذمت کی تھی۔

دریں اثنا، حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کرے، پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی سے کوئی تصادم نہیں چاہتے لیکن فلسطین کا معاملہ ایمان کا معاملہ ہے، پاکستان ایک عقیدے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، دباؤ سے نکلنے کےلیے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائی، جماعت اسلامی فلسطینیوں کے لیے کام کررہی ہے،غزہ کی بحالی کے لیے پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، تنخواہ دار کا جینا مشکل ہوگیا ہے لیکن یہاں تنخواہیں بڑھائی جارہی ہے۔ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت ان کا نہیں سوچ رہی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: سول کوڈ نافذ،مسلمانوں کی دوسری شادی،طلاق پر پابندی
  • خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان
  • فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی؟ خلیل الرحمان قمر کا بڑا انکشاف
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی
  • حماس نے سبق دیا ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • بیگم جہاں آرا شاہنواز سے نسیم جہاں تک، جدوجہدِحقوقِ نسواں کی اَن کہی داستان
  • ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے:مولانا فضل الرحمٰن
  • ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے: مولانا فضل الرحمٰن