Daily Ausaf:
2025-01-28@02:12:45 GMT

پی ٹی آئی رہنما عمر بابر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

بلوچستان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما ڈاکٹر عمر بابر کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر بابر اپنے دفتر میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر ان کی حالت سنبھال نہ سکی اور وہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے، ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر عمر بابر ایک باصلاحیت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد اور پارٹی کی تنظیم سازی میں ان کا کردار نمایاں تھا۔یاد رہے ڈاکٹر عمر بابر پی ٹی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی احتساب اور ڈسپلن کے صوبائی ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان بھی تھے۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو بدترین شکست، ویسٹ انڈیز نےجیت کر سیریز برابرکردی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عمر بابر پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

وائی ٹو اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

سکھر(نمائندہ جسارت ) ماہر تعلیم، وائی ٹو کے اسکول سکھر کی سابق پرنسپل میڈم شبانہ خاصخیلی انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مکرانی مسجد بندر روڈ سکھر میں مفتی محمد ابراہیم قادری نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،مذہبی،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات سمیت ان کے اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کو نئے گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’بابر اعظم کو کھیلنا نہیں آرام کرنا چاہیے‘ شائقین بھڑک اٹھے
  • پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عمر بابر انتقال کرگئے۔
  • وائی ٹو اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں
  • شادی سے قبل جاسوسی کی خدمات حاصل کرنے کیلیے کمپنیوں  کی  مانگ میں اضافہ
  • عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال انتقال کر گئے
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور مسلمان فلمساز انتقال کرگئے
  • بابر اعظم کنگ نہیں انسان ہیں ،شاداب خان
  • آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل
  • پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،عطا تارڑ