ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی۔34 سال بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیت لیا،دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابررہی،254رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 133رنز بنا کر آتوٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120رنز سے شکست دی۔بابراعظم31،محمد رضوان25،کامران غلام 19،سلمان آغا15رنزبناسکے، مہمان ٹیم کے جومل ویریکن نے5،کیون سنکلیرنے3وکٹیں اپنے نام کیں۔اس سے قبل آج دن کے آغاز پر پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے172رنز درکار تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 4 وکٹوں کی ضرورت تھی،کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ملتان ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کے254رنز کے تعاقب میں 76رنز پر4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے،کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رن بنا سکے،کامران غلام 19اور بابر اعظم 31رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ
ملتان:ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین پر زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اسپنر جومیل واریکن کی شاندر بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1990 میں قومی ٹٰیم کو پاکستان میں شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
کرک انفو کے اعداد و شمار کے مطابق جومیل واریکن نے بحیثیت اسپنر دو میچز کی 4 اننگز کے دوران پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جومیل واریکن نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز کے عوض 7وکٹیں لی تھیں۔
اس سے قبل، نیوزی لینڈ کے اسپنر اش سودھی نے 2023 میں پاکستانی سرزمین پر 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بے نتیجہ رہی تھی۔