Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:41:31 GMT

یوکرین کا جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی مشروط حمایت کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

یوکرین کا جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی مشروط حمایت کا اعلان

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا وعدہ نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اس معاملے پر اُن کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس شرط یہ ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کیف کو بھی شامل کیا جائے۔

یوکرین کے صدر نے کہا ہے اگر چہ ہم آج نہیں کہہ سکتے کہ جنگ بندی ڈیل کی ممکنہ شرائط کیا ہوں گی، کیوں کہ روس جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مُہم میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں میں یوکرین میں جاری جنگ ختم کرا سکتے ہیں، جبکہ ان کے معاونین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس قسم کی قرارداد لانے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہم جنگ بندی کی ممکنہ شرائط کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنگ کے خاتمے نے کہا کہا ہے

پڑھیں:

ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ دنوں امریکا نے اضافی محصولات کے اطلاق کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔

ابتدائی طور پر امریکا نے پاکستان پر بھی 29 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں کے اعلان کے بعد یہ معاملہ 90 روز کے لیے رُک گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں امریکا کو کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی ہمارے لیے اہم ہیں‘۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ

متعلقہ مضامین

  • زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
  • ٹرمپ کے خلاف مقدمہ
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور
  • شہباز حکومت نے کہا ہے ہم عافیہ صدیقی کیلئے مزید کچھ نہیں کر سکتے
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • معیشت اور افراط زر کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی حمایت میں کمی
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب