پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف متعدد کیسز ہیں، ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہے، فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے
انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک خط ارسال کیا گیا تھا، جس میں کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام تجویز کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترجمان سندھ حکومت نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کا کبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ایک تجویز تھی جو ایکنک اور سی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری دھرنوں کو فی الفور ختم کرے اور راستے کھولے، راستے بلاک ہونے سے تجارت متاثر ہو رہی ہے، معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مویشی راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی جانوں کو خطرہ ہے، ادویات اور ایندھن کی سپلائی رکی ہوئی ہے، ہر قسم کی زرعی اجناس اور تجارت رکی ہوئی ہے۔
بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کا کبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک تجویز تھی جو ایکنک اور سی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے جمہوری طریقے سے سندھ کا مقدمہ لڑا، بات واضح ہوگئی ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر یہ کینالز نہیں بنیں گے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اس وقت مودی پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، سرحدوں پر مسائل کا سامنا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی جنگ لڑنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال منسوخی کی رسمی کارروائی سی سی آئی اجلاس میں پوری ہو جائے گی۔