بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ  کیا گیا۔

سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔

خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لیے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے  اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔

سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی سفارتخانے کے

پڑھیں:

بھارت کا 74واں یوم جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ

مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے سب سے بڑا فراڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دستے پر حریت پسندوں کا اچانک حملہ، 5 اہلکار ہلاک

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں، بھارتی جمہوریت کا راگ الاپنے کا مقصد جنگی جرائم کی پردہ داری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار ہندوستان نے گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کا جمہوری حق سلب کر رکھا ہے، بھارت بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے، ہندوستان کا 5 اگست 2019 کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بری طرح پامال کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنا جہادی کلچر واپس لائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

‎مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی فوجی قبضے کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ‎دارالحکومت مظفرآباد سمیت وادی نیلم کے علاقے کیل، اٹھمقام، جہلم ویلی، کوٹلی، باغ اور میرپور میں بھی بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں شریک ‎کشمیری عوام بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج کررہے ہیں۔

مظفرآباد میں بھارت مخالف مظاہرے میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال کرکے خود کو جمہوری ملک نہیں کہلوا سکتا، بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشتگرد ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے جہاد کا نعرہ کیوں لگادیا؟

انہوں نے کہا کہ 5  اگست 2019 کو بھارت نے کشمیری عوام سے ان کی ریاست اور شناخت چھین کر خود کو بدترین سامراج ثابت کیا ہے، ‎بھارت اب تک سوا لاکھ کشمیری شہریوں کو آزادی، حقوق اور انصاف مانگنے کی پاداش میں شہید کرچکا ہے۔ عزیر احمد غزالی کا کہنا تھا کہ ‎بھارت ڈھونگ جمہوریت کی آڑ میں کشمیر میں ایک لاکھ 22 ہزار بچوں کو یتیم بناچکا ہے، ‎بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کررہی ہے۔

عزیر احمد غزالی کا مزید کہنا تھا کہ جعلی جمہوریت میں آزادی مانگنے والے ساڑھے 4 ہزار کشمیری اب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، ‎بھارت کی ڈھونگ جمہوریت مقبوضہ کشمیر میں بدترین کالے قوانین اب بھی لاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‎بھارتی فوج نے 7 ہزار کشمیری شہریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا، ‎کشمیری بھارتی جبرواسبتداد سے آزادی حاصل کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

74واں wenews آزاد کشمیر بھارت پاکستان دنیا بھر کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق یومِ جمہوریہ یوم سیاہ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی یوم جمہوریہ، سکھ کمیونٹی کا امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
  • برسلز، کشمیر کونسل یورپ کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
  • مودی کس منہ سے بھارت کا یوم جمہوریہ منارہے ہیں‘سردار عتیق احمد خان
  • بھارتی یوم جمہوریہ پر کنٹرول لائن کی دونوں جانب یوم سیاہ،اقوام متحدہ میں یاداشت پیش
  • بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ
  • بھارت کے 76واں یوم جمہوریہ کی تقریب میں ثقافتی اور عسکری طاقت کا مظاہرہ
  • بھارت کا 74واں یوم جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ
  • بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ
  • کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو’’یوم سیاہ‘‘کے طور پر منائیںگے