نوبیاہتا اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نئے نویلے دولہا کے ہمراہ شادی کے بعد پلی تصویر شیئر کی ہے۔

نیلم منیر شادی کے بعد پیا گھر (دبئی) سدھار گئیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات شیئر کیے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)


نیلم منیر کی چند گھنٹے قبل کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یا اللّٰہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے رواں ماہ شادی کا انکشاف کیا ہے۔

شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی مستقبل قریب میں شادی کے بارے میں سوچ تک نہیں رہی ہیں، میرا ابھی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بعد ازاں کچھ روز بعد ہی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصویریں شیئر کر کے اس خوشخبری کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ کی شادی سے متعلق متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کر چکی تھیں، انہوں نے چہ مگوئیوں کے بعد اپنی شادی کا اعلان اس سال کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیلم منیر شادی کے کے بعد

پڑھیں:

‘جب شاہ رُخ خان اور کاجول نے ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا ’ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی دوستی اور آن اسکرین کیمسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔ فلموں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’مائے نیم از خان‘ میں ان کی شاندار جوڑی نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

ان کی کیمسٹری اتنی حیرت انگیز ہے کہ اکثر شائقین کو یہ گمان کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک جوڑی ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں کے درمیان صرف ایک دیرینہ اور خالص دوستی کا رشتہ ہے۔

حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں فنکار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ سے بریک کے دوران ایک کار میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کیمرے کی طرف دیکھ کر بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’یہ کاجول ہیں اور میرا نام خان ہے۔‘‘ اس پر ڈرائیور نے جواب دیا، ’’آپ دونوں شادی شدہ لگتے ہیں۔‘‘

ٹیکسی ڈرائیور کی اس بات پر شاہ رُخ نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہا ’ہاں ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں‘۔ اور اس جملے پر کاجول اور شاہ رُخ دونوں بے ساختہ ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ پر کام شروع کرنے والے ہیں، جبکہ کاجول فلم ’سرزمین‘ میں نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • دلیپ کمار نے مدھوبالا سے شادی کیوں نہیں کی تھی؟ اداکارہ ممتاز نے حققیت بتادی
  • بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • شادی کرکے بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا
  • اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا، سابق پاکستانی ہائی کمشنر
  • اصلی نام کیا ہے، اپنے فلمی نام سے خوش کیوں نہیں؛ جگن کاظم نے بتادیا
  • عامر خان اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے
  • صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے
  • ‘جب شاہ رُخ خان اور کاجول نے ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا ’ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں
  • بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کا بدتمیزی کرنے والے سپر اسٹارز کو تھپڑ مارنے کا انکشاف