پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہا کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کیے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ اِنہوں نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے، یہ کہتے ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہیں، فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا: رہنما ن لیگ فرانس
— جنگ فوٹوپاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان اور چوہدری عبدالقدر نے اجلاس سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جاتی رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ روایتی طور پر اس کے پاس کم بفرز تھے اور معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
پیرس: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقادپاکستان کی حفاظت، ترقی خوشحالی میں ہمشہ افواج پاکستان نے اہم کردار سرانجام دیا۔ پاک افواج سئ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے مشترکہ قیادت میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کی چھٹی ریلی کا انعقاد فرانس میں کیا۔
انہوں کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست (ن) لگ کے دور میں نہیں چلتی کہ ٹرمپ ایک ٹیلیفون کریں اور جیلوں سے لیڈر، 9 مئی اور 26نومبر کے مجرم باہر آ جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کئی انٹرنیشنل فون کالز کے باوجود 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو مبضوط اور ایٹمی قوت بنایا۔
انہوں نے یوتھ ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مہم جاری رکھیں، ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔