جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بیروت: جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔ اس حملے میں 124 افراد زخمی بھی ہوئے۔
لبنانی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور چھ خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 19 دیہاتوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا جو اپنے گھروں کی طرف واپس آ رہے تھے۔
یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو جنوبی لبنان سے دو ماہ کے اندر انخلا کرنا تھا، مگر اسرائیلی فوج نے اس وعدے پر عمل نہیں کیا اور حال ہی میں جنوبی لبنان چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اس کے باوجود، آج صبح سے لبنانی شہریوں نے فوجی ہدایات کے برعکس اپنے علاقوں میں واپس جانا شروع کر دیا تھا، اور انہوں نے فوجی چیک پوائنٹس اور رکاوٹیں عبور کیں۔ بعض علاقوں میں شہری اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں کے سامنے آ گئے.
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
ہماری بہادر عوام نے آج ایک بار پھر دنیا کو حیران کن کر دیا، حزباللہ
60 روزہ جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے باوجود جنوبی لبنان کے عوام کی اپنے گھروں کو واپسی کے بعد حزب اللہ کے جنگی اطلاعات کے شعبے نے ایک مختصر بیان جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 60 دن کی جنگ بندی معاہدے کی مدت مکمل ہونے اور جنوبی لبنان کے باشندوں کے اپنے گھروں میں واپس جانے کے بعد، حزباللہ کے جنگی اطلاعرسانی کے شعبے نے ایک مختصر بیان جاری کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، حزباللہ کے جنگی اطلاعرسانی شعبے نے کہا کہ اے ہمارے شجاع عوام، آج ایک بار پھر آپ نے دنیا کو حیران کن کر دیا اور ثابت کیا کہ آپ وفادار، بہادر اور عظیم لوگ ہیں۔
اسی دوران، اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جنوبی لبنان کے باشندوں کے اپنے گھروں میں واپس جانے کے بعد، شمالی اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام کی تیاری کی سطح بڑھا دی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ لبنان سے نشر ہونے والے مناظر شمالی اسرائیل کے آبادکاروں کو پریشان کر رہے ہیں اور ان کے خوف میں اضافہ کر رہے ہیں، اور یہ اسرائیل کی سکیورٹی صلاحیتوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔
رپورٹس کے مطابق، لبنان میں صورتحال کی پیچیدگی پر تشویش پائی جاتی ہے اور صیہونی فوج کے زخیرہ فوجیوں نے اس بات پر تنقید کی کہ فوجی حکام لبنان میں غیر ضروری طور پر موجود رہنے پر اصرار کر رہے ہیں۔ آج جنوبی لبنان کے رہائشی لبیک یا نصرالله کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے علاقوں کی طرف واپس جا رہے ہیں، اور وہ اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
ایک اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ لبنانی شہری صفر فاصلے سے اسرائیلی ٹینکوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ آج جنوبی لبنان میں دشمن کے حملوں میں 11 افراد شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں اور یہ اعدادوشمار حتمی نہیں ہیں۔