Daily Mumtaz:
2025-01-27@19:48:52 GMT

شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور(نیوز ڈیسک) رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

سرِ لامکاں سے طلب ہوئی۔۔۔ سوئے منتہی وہ چلے نبی

کوئی حد نہ ان کے عروج کی۔۔۔ بلغ العلیٰ بکمالہ

شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، اس شب مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔

محفل معراج النبیؐ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔

اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی، امت مسلمہ کیلئے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گستاخ امام مہدی کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان مسلکی تنوع پر مبنی سماج ہے، یہاں ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام واجب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان مسلکی تنوع پر مبنی سماج ہے، یہاں ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام واجب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت نے استور میں امام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے مقرر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ واقعہ کی استور تھانے میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور انشاء اللہ جلد گرفتار بھی کریں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں کسی کو بھی مذہبی، مسلکی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام سب پر فرض ہے، ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت گلگت بلتستان اپنی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔ جی بی کے عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں اور جی بی کے امن او امان کو قائم رکھیں۔ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
  • نبی کریم ﷺ کا واقعہ معراج‘ عظیم روحانی سفر
  • آج ملک میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی
  • شبِ معراج آج عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی
  • شبِ معراج: ملک بھر میں مساجد کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا
  • 27ویں شب رجب المرجب عقیدت واحترام سے منائیں گے‘جماعت اہلسنت
  • شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
  • گستاخ امام مہدی کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت
  • بختاور بھٹو کی سالگرہ آج جوش و خروش سے منائی جائے گی