وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے تنازع فلسطین پر اصولی مؤقف کو بھرپور سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے فلسطین کے لیے توانا آواز بلند کی جو قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کی جانب سے فلسطین پر ایسے اصولی مؤقف کو بہت پذیرائی ملی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے، آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا، زلزلے اور سیلاب میں پاکستانی عوام سے یکجہتی و مدد کے لیے 4 بار پاکستان آچکا ہوں۔

یوسٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چودھری اورپاکستانی نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان امریکا امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین دو طرفہ تعاون فلسطین ہیوسٹن وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان امریکا دو طرفہ تعاون فلسطین ہیوسٹن وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ

پڑھیں:

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت کی۔

محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، امریکا پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کے اجراء میں بہتری لائی گئی ہے۔

وزیرِ داخلہ نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا  تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے، محسن نقوی
  • پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات
  • وزیرداخلہ کی امریکی رکن کانگریس سےملاقات، افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی سے آگاہ کردیا
  • وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات
  • آنیوالے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے:وفاقی وزیر داخلہ
  • آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: محسن نقوی
  • امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت