Juraat:
2025-01-27@19:27:02 GMT

امریکا کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت لگانے کی دھمکی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

امریکا کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت لگانے کی دھمکی

نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیاہے ۔امریکا کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہو گی جو اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات

8 سال بعد ایران کے کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے افغانستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے طالبان حکومت کے وزیراعظم سے بھی دوبدو ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے افغان پناہ گزینوں کی موجودگی اور پانی کی تقسیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ 35 لاکھ افغان مہاجرین کی ان کی وطن واپسی کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے تاحال طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات
  • کچے کے 40خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت مقرر
  • طالبان قیادت کے سر کی قیمت اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ مقرر کرسکتے ہیں،امریکا
  • دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز
  • طالبان کی تحویل میں مزید امریکی ہوئے توان کی قیادت کے سر پر انعام رکھیں گے؛ مارکو روبیو کا انتباہ
  • کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت مقرر
  • امریکا کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی 'بہت بڑی انعامی' رقم رکھنے کی دھمکی
  • امریکا کیجانب سے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت لگانے کی دھمکی
  • 4 دن میں وہ کام کر دکھایا جو بائیڈن انتظامیہ 4 سال میں نہ کر سکی، ٹرمپ