شعیب مختار: ایئرپورٹس پر طیاروں کا حادثے سے بال بال بچنے کا معاملہ, ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر کتوں کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا.

تفصیلات کےمطابق ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر کتوں کا ہونا فلائٹ سیفٹی کی کھلی خلاف ورزی ہے، کئی روز سے میڈیا پر کراچی سمیت اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹس پرکتوں کے مٹر گشت سمیت صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

کتوں کا ایئرپورٹس پر ہونا طیاروں کے لیے بڑا خطرہ ہے، عالمی رولز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے۔

ڈی جی سی اے اے نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کو صفائی سمیت دیگر معاملات ٹھیک کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی جی سی اے اے نے حکم دیا کہ محفوظ فلائٹ آپریشن کے لئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سکھر ، شیڈکالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی

سکھر (نمائندہ جسارت) انتظامیہ بالخصوص بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی، ریلوے انجن شیڈ کالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی، نکاسی آب نظام سمیت صفائی کے ناقص انتظامات، رہائشی سمیت آمد و رفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، علاقہ مکینوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی اور ناقص کارکردگی کی بدولت نیو پنڈ عقب ریلوے اسٹیشن کے قائم ریلوے کالونیوں میں بلدیاتی مسائل میں آئے روز اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، نکاسی آب مفلوج ہونے کے باعث نالیوں اور گٹروں کے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کر لی ہے، جبکہ ریلوے کالونیوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں، گندگی کے ڈھیر اور نکاسی کے کھڑے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ریلوے کالونیوں میں رہائش پذیر ریلوے ملازمین سمیت دیگر مکینوں کا کہنا ہے کہ ریلوے کالونی میں صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے متعلق عملے سمیت یوسی چیئرمین و عوامی نمائندگان کو کئی بار تحریری شکایات کر چکے ہیں لیکن انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندگان ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، شکایات کے باوجود کوئی افسر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔ متاثرہ علاقہ مکینوں نے حکام سے نوٹس لے کر ریلوے کالونیوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کیلیے پروازوں کی بحالی میں پیشرفت، یوکے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا
  • ایوی ایشن سیفٹی معیار کے جائزے کیلیے برطانوی وفد کا دورہ پاکستان
  • پاکستان سے برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہوں گی یا نہیں؟ برطانوی آڈٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • ہالا،مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق
  • برطانیہ کیلیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان
  • برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی: برطانوی ٹیم آڈٹ کیلئے آج پاکستان پہنچے گی
  • سکھر ، شیڈکالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی
  • ائرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات‘ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
  • کراچی ائیرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی