ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف کو بھرپور سراہا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے فلسطین کے لئے توانا آواز بلند کی جو قابل ستائش ہے، امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کی جانب سے فلسطین پر ایسے اصولی موقف کو بہت پذیرائی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی آ رہی، آنیوالے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا، زلزلے اور سیلاب میں پاکستانی عوام سے یکجہتی و مدد کے لئے 4 بار پاکستان آ چکا ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک امریکا تعلقات امریکی کانگریس محسن نقوی میں پاک

پڑھیں:

امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا  تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے، محسن نقوی
  • پاک امریکہ تعلقات آنیوالے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، محسن نقوی
  • پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات
  • وزیرداخلہ کی امریکی رکن کانگریس سےملاقات، افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی سے آگاہ کردیا
  • وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات
  • آنیوالے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے:وفاقی وزیر داخلہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات، دونوں میں کیا باتیں ہوئیں؟
  • امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی