دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار، 7 آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز کے اختتام تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 244 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 254 رنز کا ہدف: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان دوسری اننگز کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گیا، 4 آؤٹ
میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز مکمل کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کھیل کے دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 76 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے 4 اہم کھلاڑی آؤٹ ہو کرپویلین لوٹ گئے ہیں، پاکستان کو اب بھی جیت کے لیے 178 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان شان مسعود 2 رنز پر کیون سنکلیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ بھی محض 5 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب محمد حریرہ بھی 2 رنز پر گڈ کیش موتی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 48 کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام 19 رنز پر جومیل واریکن کی گیند پر جنگو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی چوتھی اور اہم وکٹ 71 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 31 رنز پر کیون سنکلیئر کی گیند پر ایتھانازے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس وقت سعود شکیل 13 جبکہ کاشف علی 1 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو پیر کو پاکستان کی جانب سے کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔
ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا اختتام اتوار کو دوسری اننگز کا 244 رنز پر ہوا اور پچھلی اننگز میں 9 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کو 254 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پچ پر بولرز کا راج، ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستان بھی پہلی اننگز میں 154 رنز پر آؤٹ
اتوار کو ویسٹ انڈیز نے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی۔ دونوں اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 50 رنز کا پراعتماد آغاز دیا۔ تاہم، اسی وقت میکائیل لوئس 30 گیندوں پر 7 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان کریگ براتھویٹ نے شاندار نصف ینچری بنائی۔ انہوں نے 74 گیندوں پر 52 رنز بنائےاور پھر نعمان علی کی گیند پر آگے بڑھ کر کھیلتے ہوئے محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ عامر جنگو نے 52 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور ساجد خان کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کیویم ہوج نے 20 گیندوں پر 15 رنز بنائے، وہ بھی نعمان علی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ ایلیک ایتھانیز بھی نعمان علی کا شکار ہوئے، وہ 22 گیندوں پر 6 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جسٹن گریوز بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رہ سکے اور 22 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر ساجد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹیون املاچ 35 رنز بنا کر کاشف علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، کیون سنکلیئر نے 28 رنز بنائے، انہیں ساجد خان نے بولڈ کیا، جوڈاکش موٹی اور جومیل ویریکین نے 18، 18 رنز بنائے، دونوں کو ساجد خان نے آؤٹ کیا، کیمر روچ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھویٹ 52، ٹیون املاچ 35 اور عامر جنگو 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 جبکہ ابرار احمد اور کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز دونوں ٹیمیں مختصر ترین اوورز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئیں، ویسٹ انڈیزکے 163 رنز کے جواب میں پاکستان کی بھی پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پہلے دن کا کھیلہفتہ کے روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا مگر اس کی بیٹنگ لائن شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور بیٹرز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے لگے۔ 8 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر میکائیل لوئس بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد مجموعی اسکور میں ایک رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ نئے آنے والے بیٹر عامر جنگو بھی واپس پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور کاشف علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان کریگ براتھویٹ اور کیویم ہوج نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا لیکن ان کی پارٹنر شپ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی۔ 32 کے مجموعی اسکور پر کپتان کریگ براتھویٹ 19 گیندوں پر 9 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ایلک ایتھاناز آئے اور بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
بعدازاں، ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی لگاتار آؤٹ ہوگئے۔ جسٹن گریوز ایک رن بناسکے جبکہ ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر کوئی رن نہ بنا سکے۔ ان تینوں کو اسپنر نعمان علی نے پویلین واپس بھیج کر شاندار ہیٹرک مکمل کی۔ جسٹن گریوز اور کیون سنکلیئر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیون املاچ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر آئے کھلاڑی کیویم ہوج بھی زیادہ دیر تک اپنی ٹیم کی مشکلات کا بوجھ نہ اٹھا سکے اور 38 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر محمد ہریرہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گوڈاکیش موٹی 55، جومل واریکن 36 اور کیمر روچ 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی ایک شاندار ہیٹرک کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ ساجد خان نے 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب اوپنر محمد حریرہ 9 رنز پر کیمار روج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 25 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم ایک رنز بنا کر گڈکیش موتی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، تیسری وکٹ بھی 25 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود بھی 15 رنز پر کیمار روج کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 51 کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام بھی 16 رنز پر گڈکیش موتی کی گیند پر ایتھنازے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب سعود شکیل 32 رنز بر جومل واریکن کی گیند پر کیمار روج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 130 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب وکٹ کیپر محمد رضوان 49 رنز بنا کر جومل واریکن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، وہ پاکستان کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 130 کے مجموعی اسکور پر گری جب نعمان علی جومل واریکن کی گیند پر صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 146 کے مجموعی اسکور پر گری جب سلمان آغا 9 رنز پر گڈکیش موتی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، نویں وکٹ 149 کے مجموعی اسکور پر گری جب ابرار احمد 2 رنز بنا کر جومل واریکن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے، دسویں اور آخری وکٹ 154 کے مجموعی اسکور پر گری جب کاشف علی صفر پر رن آؤٹ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈکیش موٹی نے 3 جبکہ کیمار روچ نے 2 اور جومل واریکن نے 4 کلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیون سنکلیئر اور کریگ بریتھویٹ وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
پاکستان پلیئنگ الیونشان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی
ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیونکریگ براتھویٹ (کپتان)، میکائیل لوئس، عامر جنگو، کیویم ہوج، ایلک ایتھاناز، جومل واریکن، کیون سنکلیئر، گڈکیش موٹی، جسٹن گریوز، ٹیون املاچ، کیمر روچ
واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں، ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں آف اسپنر ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آؤٹ بولرز بیٹنگ پاکستان تعاقب دوسرا ٹیسٹ ڈھیر مشکلات ملتان ہدف ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بولرز بیٹنگ پاکستان دوسرا ٹیسٹ ڈھیر مشکلات ملتان ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور پر گری جب واریکن کی گیند پر علی کی گیند پر ویسٹ انڈیز کے ویسٹ انڈیز کی جومل واریکن میں پاکستان کی گیند پر ا کے جواب میں ساجد خان کی پاکستان نے پاکستان کی محمد رضوان جسٹن گریوز پاکستان کو کی جانب سے اننگز کا ا گیندوں پر نعمان علی عامر جنگو کاشف علی ٹیسٹ میچ کے دوسرے کا ا غاز نے اپنی کے ساتھ رنز کے رنز کا کے بعد
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
ملتان(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ملتان میں شروع ہورہاہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ ملتان میں اضافی بیٹر کو کھلا نا چاہتی ہے، امام الحق ٹیم میں شامل ہوئے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ڈراپ کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا، ملتان ہی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔