پشاور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں، پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ سے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے، سابق وزیر دفاع نے اپنے پرانے ساتھیوں کو بھی دوبارہ موبلائز کرنا شروع کیا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران حکومت کے شامل ہونے کا پردہ فاش، خفیہ دستاویز سامنے آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پرویز خٹک

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں

فوٹو آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف،  چیف آف اسٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

اٹلی کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بنگلہ دیش کے درمیان دفاع و سکیورٹی تعلقات میں بڑی پیش رفت
  • اسرائیل غزہ معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ہم دوبارہ حملے شروع کریں گے، عبد الملک الحوثی
  • اے آئی نے  انسانوں کیلیے اشیا بھی تیار کرنا شروع کردیں
  • سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ امریکا کے نئے وزیر دفاع بن گئے
  • واشنگٹن، سابق ٹی وی میزبان نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا
  • جنرل ساحر کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سے ملاقاتیں 
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں
  • امریکی سینیٹ: وزیرِ دفاع کے لیے پیٹ ہیگزیتھ کی نامزدگی کی توثیق
  • تحریک انصاف کی غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے: عظمیٰ بخاری