Nai Baat:
2025-01-27@19:33:58 GMT

سپریم کورٹ : ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

سپریم کورٹ : ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ سنا دیا۔ دو رکنی بنچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تھا، جس نے نذر عباس کو توہین عدالت کے الزام سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

 

فیصلے میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔ تاہم، سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کو نظرانداز کیا، جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ یہ معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اس پر فل کورٹ تشکیل دیں اور مزید کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: توہین عدالت

پڑھیں:

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مبنی سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 23 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پیر کو سنائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولربینچ کےسامنے سماعت کیلئے مقررکیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اورفریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی توہین عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا
  • سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج
  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا
  • ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
  • سپریم کورٹ، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
  • سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا         
  • ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا