ملتان:  ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے ایل پی جی باؤزر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث باؤزر میں آگ لگ گئی اور اس کے ٹکڑے قریبی آبادیوں پر گرنے سے مزید نقصان ہوا۔

 

سی پی او ملتان صادق علی نے بتایا کہ کئی مکانات تباہ ہوئے اور کچھ جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ گیس کا اخراج ابھی تک جاری ہے، جس کی وجہ سے علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت دو مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 13 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ جائے حادثہ کے قریب بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

وزیراعظم کا ملتان میں ایل پی جی باؤزر دھماکے پر اظہار افسوس، تحقیقات اور اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی
  • وزیراعظم کا ملتان میں ایل پی جی باؤزر دھماکے پر اظہار افسوس، تحقیقات اور اقدامات کی ہدایت
  • ملتان: گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی
  •  گیس سے بھرے کنٹینر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی
  • ملتان: گیس ٹینکر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق،31 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
  • ملتان: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی
  • ملتان، گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی
  • خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
  • بھارت: آرڈیننس فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک 7 زخمی