کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہرِ قائد کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئیکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔
دوسری جانب ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں آج یا منگل کو کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری جبکہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان کا امکان ہے کراچی میں
پڑھیں:
محکمہ مو سمیات کی جانب سےموسم سے متعلق اہم خبر آگئی
محکمہ مو سمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ بو ندا باندی کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کے علا وہ دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر، سوات، کالام، مر دان، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ بو ندا با ندی کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بر فبا ری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ،نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات کے اوقات میں کو ئٹہ، قلعہ عبد ا للہ ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پشین اور ژوب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/ رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے ۔