پنجاب حکومت نے تھیٹر پرفارمنس کے دوران فحاشی، بے حیائی اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دینے والے اداکاروں، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں پر عمر بھر کے لیے پابندی لگانے اور ایسے تھیٹروں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کافی عرصے سے اس انتہائی اقدام پر غور کر رہی تھی، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں کے خلاف، جن کے بارے میں صوبے کے اہم شہروں میں تھیٹروں میں فحش پرفارمنس کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمٰی بخاری نے تھیٹر مالکان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم نے صوبے کے تھیٹروں میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے والے اداکاروں پر عمر بھر کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام تھیٹروں کو قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس، جرمانے اور بالآخر لائسنس کی منسوخی ہو گی۔

انہوں نے تھیٹر مالکان کی جانب سے فحاشی کو اجازت دینے پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل کو یہ ہدایت بھی دی کہ تمام تھیٹر مالکان سے تحریری یقین دہانی لی جائے کہ وہ اپنے تھیٹروں میں مزید فحش یا غیر اخلاقی پرفارمنس کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کا قیام، 15 روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تھیٹروں میں فحاشی اور بے حیائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کے تھیٹرز ایسے ڈرامے پیش کریں جو خاندانی نوعیت کے ہوں اور خاندانوں کو اپنی طرف راغب کریں۔ تھیٹر ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہوں تاکہ عوام کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہو سکے۔

عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے تھیٹرز کبھی اپنی منفرد پہچان اور معیار کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے تھے۔ حکومت جلد ہی تھیٹروں کے لیے نئے قوانین متعارف کروا رہی ہے۔ اگر تھیٹر مالکان خاندانی نوعیت کے ڈرامے پیش کریں تو حکومت انہیں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ چند ماہ قبل پنجاب حکومت نے مریم نواز کی قیادت میں 7 رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے کر ایک مہم شروع کی تھی تاکہ کمرشل تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور خاندانی نوعیت کا بنایا جا سکے۔

گزشتہ سال، کمرشل تھیٹر میں فحاشی کو محدود کرنے کی کوشش کے تحت، پنجاب حکومت نے 150 سالہ پرانے ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ 1876 میں ترامیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت ڈرامیٹک پرفارمنس کے انتظامی امور کو ہوم ڈیپارٹمنٹ سے انفارمیشن اور کلچر ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مجرے کے دوران اشارے پبلک ڈیمانڈ پر کرتے ہیں، تھیٹر رقاصائیں

سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی حکومت نے بھی پنجاب میں فحاشی کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا اور کمرشل تھیٹر کی کئی اداکاراؤں پر پابندی عائد کی تھی۔ ان کی انتظامیہ نے لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے 10 سے زائد بڑے کمرشل تھیٹروں کو ڈرامہ ایکٹ (ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ 1876) کی خلاف ورزی اور خواتین رقاصاؤں کے ذریعے فحاشی کو فروغ دینے پر سیل کردیا تھا۔

نئے پنجاب تھیٹر پرفارمنس آرڈیننس 2023 کے تحت، تھیٹرز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اختیارات ہوم ڈیپارٹمنٹ سے کلچر ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب آرٹس کونسل کمرشل تھیٹروں کے حوالے سے اپنے قواعد و ضوابط تیار کرے گا، جن میں اسکرپٹ سے لے کر مانیٹرنگ اور تادیبی کارروائی تک تمام اختیارات انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب آرٹس کونسل کی ذمہ داری ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب تھیٹر رقص سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی عظمیٰ بخاری فحاشی وزیراعلیٰ مریم نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تھیٹر سابق نگران وزیراعلی محسن نقوی وزیراعلی مریم نواز حکومت نے کے تحت کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولز میں مفت بیگز،کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولز میں بچوں کو مفت بیگز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ حکومت نے بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

مشیراطلاعات کےپی کے مطابق  پیرنٹس ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد غریب والدین پر معاشی بوجھ کم کرنا اور داخلہ مہم کو مؤثر بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ  مریم نواز سے درخواست ہے کہ علی امین گنڈاپور کے اس منصوبے کو بھی کاپی کریں۔  ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے بچے بھی خوشحال اور تعلیم یافتہ ہوں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز کے بجائے علی امین کی طرح حقیقی اصلاحی ایجنڈے پر کام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولز میں مفت بیگز،کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ
  • رئیل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا ناقص و غیرمحفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • حکومت سندھ کا ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ
  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • اسٹیج ڈراموں میں عریانی روکنے کیلیے پنجاب حکومت اداکاراؤں کے کپڑوں کی منظوری دے گی
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد