کراچی سے روانہ ہونے والی بارہ پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اقصی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی بارہ پروازیں منسوخ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای 811منسوخ, کراچی سے لاہورسیرین ایئر ای آر 524،522منسوخ, کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 504،502منسوخ ہوگئی۔
کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہوگئی۔
پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
علاوہ ازیں کراچی سے دامام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241، کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136اور کراچی سے بحرین ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 منسوخ ہوچکی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی پرواز پی کراچی سے
پڑھیں:
کراچی سے ٹرینیں تاخیر کا شکار
— فائل فوٹوآج کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کے بعد ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
ملت ایکسپریس 8 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 8 اور خیبر میل سوا 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سکھر ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 12 بجے روانہ ہوگی۔