شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹروے ایم 11 ٹریفک کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات کو اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔
موٹروے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ عوام کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری
فوٹو بشکریہ پی پی آئیکراچی میں کینال منصوبے کے خلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے جانے والے لنک روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہیں۔
ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹہ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کےلیے بند ہیں اور کراچی سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔
اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے گلشن حدید لنک روڈ پر ریپڈ ریسپانس فورس کی نفری پہنچی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ مذاکرات سے احتجاج کو ختم کروائیں، اگر مذاکرات کے بعد بھی روڈ نہیں کھولا گیا تو کارروائی کریں گے۔